11 نومبر 2015 - 11:17
افغانستان; داعش کے ہاتھوں ۷ شیعوں کے سر قلم/ غزنی میں احتجاج+تصاویر

جنوبی افغانستان کے علاقے زابل میں دھشتگرد ٹولے داعش نے ۷ مغوی شیعہ ہزارہ قوم کے سر قلم کر دئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افغانستان کے علاقے زابل میں دھشتگرد ٹولے داعش نے ۷ مغوی افراد کے سر قلم کر دئے ہیں جن کا تعلق شیعہ ہزارہ طبقے سے ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعشی دھشتگردوں نے شیعہ ہزارہ کے ان سات افراد کے سر قلم کر دئے ہیں جنہیں انہوں نے اغوا کر رکھا تھا۔ لیکن تاہم کسی معتبر ذریعہ نے ان کی شہادتوں کی جزئیات بیان نہیں کی ہیں۔
داعشی دھشتگردوں کے ہاتھوں افغانستان کے صوبہ زابل میں شہید کئے گئے ۷ شیعہ ہزارہ افراد میں ۴ مرد تین عورتیں اور ایک نوجوان شامل ہیں۔
افغان حکومت نے شہداء کی لاشوں کو آج صبح بروز بدھ صوبہ غزنی میں منتقل کیا ہے تاکہ ان کے اہل خانہ تک پہنچائی جائیں۔ لیکن لوگوں نے لاشوں کو دفن کرنے سے انکار کر دیا اور غزنی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲